حکومتِ سندھ کراچی کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ شہر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، کراچی کی سڑکوں اور ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیے 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، کراچی کی ترقی حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔کراچی کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں پر سندھ حکومت کی جانب سے کام جاری ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کراچی کو ایک جدید، پائیدار اور شمولیتی شہر بنایا جا سکے، ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے شاہراہِ بھٹو، ملیر ندی پُل اور مختلف انڈر پاسز پر کام جاری ہے۔ شاہراہ بھٹو، ملیر ندی پُل، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے منصوبے ٹریفک کے دباؤ کو کم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے اہم منصوبوں پر کام مارچ تک شروع ہو جائے گا، کام کے دوران معیار اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں 9 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کی توسیع اور میڈیکل کالجز قائم کیے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہری ہر شعبے میں ترقی و تبدیلی محسوس کریں۔ ہر منصوبہ کراچی والوں کی زندگیوں میں بہتری، سہولتیں اور خوشحالی لانے کے لیے ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں ایک ہزار یوکرایی جاسوسوں کی معلومات منظر عام پر

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:RaHDit ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین

امریکی اتحاد نے عین الاسد پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے آج صبح ایک

ڈار سے حاقان فیدان کی ملاقات، ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے

ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب

ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع

وزیر اعظم عمران خان خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلائیں گے

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر

نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے ان کے

فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے