?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ(ن) کی سینئر قیادت نے شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے منصوبے کو ریاست کے خلاف ’سازش‘ قراردیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شرکا نے کہا کہ عمران خان کا یہ مارچ سیاسی نہیں سازشی ہے اور عمران خان کے لانگ مارچ اور ان کی سازش سے قانون کے تحت نمٹنے کے لیے وزیر اعظم شہباز کو مکمل اختیار دے دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ’ پاکستان تحریک انصاف سیاسی لانگ مارچ نہیں کررہے بلکہ سازش کے لیے مارچ ہے’، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وزیراعظم کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب کاووائی اور اقدامات کرنے کا اختیار ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت سائفر آڈیو لیکس میں ملوث افراد کو سزا دے گی، اجلاس میں عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے خیال ظاہر کیا گیا کہ عمراں خان کی بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ان کی اپنی آڈیو لیکس نے غلط ثابت کردیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ’سائفر پلاٹ‘ کی تحقیقات اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والی آڈیو لیکس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ سازش کے بیانیے پر قوم کو کنفیوژ کیا گیا اور اب سازش کا تانا بانا عمران خان سے مل چکا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت، ملک کا سودا کرنے، ضمیر فروش نجانے کیا کیا الزامات لگائے، جس کا کوئی وجود نہیں تھا، اس سے زیادہ گھناؤنی سازش اور کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، ریاست پاکستان کے خلاف غداری کی سازش کی، عمران خان کے خلاف کابینہ انکوائری کمیٹی بناچکی ہے، آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اگر یہ شخص پاکستان پر دوبارہ مسلط ہوا تو یہ پاکستان کو تباہ کردے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا انکشاف
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کان ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے 31 جنوری
فروری
وکیل جبران ناصر کے ’اغوا‘ کے خلاف مقدمہ درج
?️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف وکیل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے
جون
اسرائیل نے غزہ میں تزویراتی غلطی کی ہے: امریکہ
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:ایک امریکی دستاویز نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور اس کے
مارچ
لبنانی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر سعد حریری پر سعودی دباؤ
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے سعد حریری
مئی
کیا اسرائیل خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:خانہ جنگی اور جمہوریت کا خاتمہ ان دنوں سائبر اسپیس، تجزیہ
فروری
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں
مئی
نتن یاہو کی جنگ سے صہیونیستوں کو 41 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونیست ریگیم کے مرکزی بینک کے مطابق 2023-2024 میں جنگ کی
اپریل
سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو
مئی