حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی پر غور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے دوران گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہوئے اور وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے خلاف جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے، جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دیے جانے کو جواز بناکر وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کے خلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا چکی ہے، محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد سعید پر زمان پارک سے پولیس اہلکاروں کو واپس نہ بلانے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے سر پھاڑے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، پولیس عدالتی احکامات پر ایک مجرم کو گرفتار کر رہی ہے۔ ادھر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تاریخی ریلی نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیں، گرفتاری کی مذموم کوشش پی ڈی ایم ٹولے کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، یہ عمل چیئرمین عمران خان کا عوام سے رابطہ ختم کرنے کیلئے ایک آمرانہ ہتھکنڈا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں نہتے پی ٹی آئی کارکنوں پر ریاستی طاقت کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، قوم جابر و ظالم پی ڈی ایم حکومت کی اس سفاکیت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

سی پیک کا دوسرا مرحلہ: خصوصی اقتصادی زونز، صاف توانائی، زراعت اور روزگار پر فوکس

?️ 12 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری

سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کورونا وائرس کے

وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات

?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج 

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ

ٹرمپ نے ہیگسیٹ کو دوبارہ ’سیکرٹری آف وار‘ قرار دیا! 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی

صنعاء کا ریاض کو ہشدار آمیز پیغام ؛ امن معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے آخری مہلت

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت نے

مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

?️ 30 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے