حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف قسم کی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ملک میں کالے دھن کو روکنے، معیشت اور روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اس مقصد کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کیلئے کام شروع کردیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہوگی جس طرح چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے مساوی ہے۔

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ نئی ڈیجیٹل کرنسی کاغذی نوٹ کی طرح لیگل ٹینڈر یعنی حکومت کی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوگی، جس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال بتدریج بڑھاتے ہوئے کاغذ سے بنے نوٹوں کو کم کیا جائے گا اور آگے چل کر 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا منصوبہ ہے، جس کے نتیجے میں کاغذی نوٹوں کا استعمال صرف 10 فیصد تک محدود ہوجائے گا۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز سے یہ بھی پتا چل سکے گا کہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوئی، اس طرح مانیٹری پالیسی بہتر اور مؤثر طریقے سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی، اس مقصد کے تحت ہر قسم کی باریکی کو دیکھا جارہا ہے تاکہ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے بحران کا حل حملوں کو روکنے سے شروع ہوگا: یمنی نیشنل پیپلز کانگریس

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل پیپلز پارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان

عراقی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والوں کے نام اہم پیغام

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے ترجمان نے اپنی تقریر

صیہونی قابض درندے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے یہ اعلان کرتے

امریکہ کی سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کی اف-15 جنگی طیاروں کی معاونت کی منظوری

?️ 4 فروری 2026امریکہ کی سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر کی اف-15 جنگی طیاروں

پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:   لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان

گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے

ہمیں جنگ کی تیاری کرنی چاہیے: امریکی وزیر جنگ

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:  پینٹاگون کے سربراہ اور امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے

ایران نے نیتن یاہو کا آخری پتہ بھی ناکام بنا دیا: عبدالباری عطوان

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے