حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے جن 2 آپشنز پر رائے مانگی گئی ہے۔

ان میں ایک عمران خان پر الگ سے مقدمے کا اندراج یا دوسرا یہ کہ عمران خان کو بھی شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے تاہم عمران خان پر مقدمے کا فیصلہ ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کی رائے کے بعد کیا جائے گا ۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزارت قانون اور پولیس کے افسران بھی شریک ہوئے جہاں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، شہبازگل کے حق میں نکالی گئی ریلی بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی قرار دی گئی جب کہ اجلاس کو بتایا گیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک واقعے کی 2 ایف آئی آر نہیں ہو سکتیں۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان افسران کو قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے پر دھمکی دے رہے ہیں، آفیسرز اور خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکیاں دینا انتہائی شرمناک ہے، عمران خان کے خلاف مقدمہ کیلئے وزارت قانون سے رائے لے رہے ہیں، شہبازگل کے بیان کا دفاع کرنے کیلیے عمران خان یا پی ٹی آئی کے پاس الفاظ نہیں، پوری قوم ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، اب یہ لوگ قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے تشدد کا ڈرامہ رچارہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا عمران خان ایک فتنہ ہے، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف پی ٹی آئی نے مہم چلائی، جس میں شہدا کے لواحقین کے تقدس کو پامال کیا گیا، میں نے تو سانحہ لسبیلہ کے بعد ہی اس پر مقدمہ درج کرانے کا کہا تھا، لسبیلہ مہم اور ٹی وی بیانیے پر وزارت داخلہ نے رپورٹ تیار کرلی ہے، ان کے خلاف مقدمہ کیلئے وزارت قانون سے رائے لے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

افغان زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان سے امداد روانہ کردی گئی۔ اسحاق ڈار

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

پاکستانی سنیوں کے اعلیٰ وفد کا بھائی چارے اور قربت کے لئے ایران کا دورہ

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ برسوں میں معروف پاکستانی سنی علما کا ایران کا یہ

’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان

?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی

اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور نظرانداز نہ کیے جانے والے تعلقات

?️ 5 ستمبر 2025 اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور

رفح میں شاباک کے معزول سربراہ کی آخری عرضی

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پبلک انفارمیشن سروس شباک

کیا اسرائیل غزہ پر قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے؟ نتساریم سے موراگ تک کی صورتحال

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں میں

یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری

?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور

غزہ میں صہیونی ریاست کی سفاکیت ایک بار پھر شروع

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے غزہ میں نسل کشی اور جارحیت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے