🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) شہباز شریف حکومت نے سابقہ حکومت کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام اور مرغ بانی پروگرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 18 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ نئے مالی سال میں کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12کروڑ 99 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔
وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کیلئے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال بھی اس پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے ہی رکھے گئے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 10 کروڑ 72لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔
آئندہ مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیی27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 52 کروڑ 74لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 35 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔اسی طرح آئندہ مالی سال کپاس کی بہتری کے اقدامات کے لیے 13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانی طالبان کے الٹے دن
🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی
اگست
تل ابیب پر مزاحمتی حملے
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر
مئی
بی جے پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کی نفی ہوگئی کہ ہر مسلمان دہشتگرد ہے، وزیر خارجہ
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت کو
مئی
81 سالہ بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن آج اپنی 81ویں سالگرہ منا رہے ہیں
نومبر
لبنان کے مارون الراس علاقے میں خطرناک واقعہ؛صیہونیوں کا تحقیقات کرنے کا اعلان
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق، کچھ صہیونی باشندے مقبوضی فلسطینِ کی سرحد
دسمبر
اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات
🗓️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی
دسمبر
کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے
جولائی