?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی انجام دے گا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال 27 مارچ کو این سی او سی کے قیام کو دو سال مکمل ہو جائیں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کورونا کی پانچویں لہر کے باعث ملتوی کیا گیا۔
واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا قیام پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے سامنے آنے کے بعد عمل میں آیا جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے پاس ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر بنانےکا اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا
اگست
آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں
دسمبر
انسداد دہشتگردی عدالت: عمران اسمٰعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 20 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک
مئی
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
عراقی حکومت کی تشکیل کے بارے میں نوری المالکی کا تازہ ترین تبصرہ
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: دوله القانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے گزشتہ شب
جولائی
پاکستان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید ردعمل
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز
مئی
عراقی وزیر اعظم کا لبنانی پناہ گزینوں کے لیے دلچسپ حکم
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت
اکتوبر
ایران کے صبر کا پیمانہ کیونکر لبریز ہو گیا؟
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: عربی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے آپریشن ٹرو
اپریل