?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرانا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا نظام اور پاکستانی ووٹرز کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال یقینی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے لیے نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو بڑی امیدیں ہیں، پاکستان میں ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی انتخابی نتیجہ تسلیم کرلے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے، وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتہ نہیں چلتا کہاں گئی۔عمران خان نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے انقلاب آگیا ہے، نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنادیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہوجاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، ایسے میں ہمیں مسلسل لوگوں کی زندگیاں آسان کرنا ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن میں بھی چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانی شامل ہوں، 90 لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہےاسی لیے ہماری کوشش ہے ای گورننس لے کر آئیں۔
مشہور خبریں۔
وہ خواب جو بائیڈن نے غزہ کے لیے دیکھا تھا
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو
دسمبر
جوزف عون کی قومی مزاحمتی پوزیشنز اور شیخ نعیم قاسم کی تعریف
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے شہداء سید حسن نصر
مارچ
لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
?️ 9 جون 2025لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلے
جون
ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ
جون
عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک
?️ 13 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان
فروری
امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کرنے میں شہید سلیمانی کا کردار
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: شہید سلیمانی کا مکتب ان کی شہادت کے ساتھ نہیں
دسمبر
نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے قانونی مشیر نے
نومبر