حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہے، چیلنجز کے باوجود پولیو فری پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا ہر بچے کو اس موذی مرض سے بچانے کا عزم کرتے ہیں، یقینی بنانا چاہیئے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے،پاکستان نے پولیو کےخلاف اہم پیشرفت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد پولیو کیلئے صوبائی حکومتوں، اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں، پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کےخاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا، انسداد پولیو میں پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دینے پر سعودی ولی عہد کا مشکور ہوں، انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ جنوبی خیبرپختونخوا کےعلاقوں میں پولیو وائرس کےمکمل خاتمے کے لیےہرڈسٹرکٹ میں درپیش مسائل کی نسبت سےمخصوص انسداد پولیو مہم تشکیل دی جا رہی ہے،ملک میں نا صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اس کی ماحولیاتی موجودگی کو ختم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر

سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے

سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے

پاکستانی طلبا نے ’اے آئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال‘ پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

?️ 27 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا

سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے سعودی عرب اور اسرائیلی حکومت کے درمیان

چینی صدر کی طالبان سفیر کے ساتھ ملاقات 

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سرکاری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے

اسرائیلی حکومت کی معیشت کے منفی نتائج

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی کاروباری ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ

صہیونی قابضین کا ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام پر حملہ؛متعدد افراد شہید

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے