حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

?️

لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، پابندی کا اطلاق تئیس نومبر سے پچیس نومبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ، 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام اباد میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جب کہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے: وزیر قانون

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ

دوست تین بار کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو انہیں بلاک کردیتی ہوں، بشریٰ انصاری

?️ 14 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی

امریکہ کی جانب سے شام پر سے پابندیاں باضابطہ طور پر ہٹا دی گئیں

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے

اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر

فیض حمید کے خلاف کیسز سے متعلق حامد میر کا بیان

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف

پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو

اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد

?️ 18 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ

ہم اسرائیلی دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : دمشق

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شام کی وزارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے