?️
کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا، ہم اس حکومت سے امید ہی کرسکتے ہیں توقع نہیں کرسکتے ہیں،حکومت نے بجلی پر ریلیف دینے کا کہا تھا وہ ابھی تک نہیں ملا، کراچی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءعوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے۔ حکومت اپنے آپ کو مراعات دیتی رہتی ہے کچھ ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کو بھی مراعات دے۔ وزراءنے اپنی تنخواہوں میں 186 فیصد اضافہ کیا ہے۔پنجاب اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہیں میں 900 فیصد اضافہ کیا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ 17 ارب روپے ہم نے ٹیکس دیا ہے اور مزید دیتے رہیں گے۔
عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔حکومت آج ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے اور کل ریلیف دینے کی بات کرتی ہے۔ہماری اللہ سے دعا ہے کہ عام پاکستانی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءعوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کینالز بنانے کے منصوبے کو موخر کردے۔متنازعہ منصوبے بنانے سے عوام کی کوئی خدمت نہیں ہوگی۔
ملک کی بد نصیبی ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 16سال سے حکومت کررہی ہے۔یہ حکومت عوام کو دیگر سہولیات نہیں دے سکتی اور نہ ہی ڈمپر سے لوگوں کو بچانے کیلئے کوئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں کراچی حیدر آباد کا موٹر وے نہیں ہے سپر ہائی وے کا نام موٹر وے رکھ دیا گیا۔ حیدر آباد سے سکھر موٹر وے نہیں اورانہوں نے پچھلے ہفتے لاہور سے بہاول نگر موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا۔اچھی اور ذمے دار حکومت ہو تو ٹینکر اور ڈمپر کا مسئلہ 3 دن میں حل ہوسکتا ہے۔کراچی میں سینکڑوں افراد ٹینکر کی ٹکرسے مرگئے ہیں لیکن حکومت نے اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت، سرکاری افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری
صیہونیوں کا فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہونے کا اعتراف
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی فوج اور آبادکاروں کے خلاف
ستمبر
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لاگو ہو گا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس
دسمبر
پاک فوج: بھارت کو ہمارا جواب یقینی اور مخصوص وقت پر ہوگا
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں نے اس بات کی
مئی
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار
جون
آل سعود کی نسل پرستانہ مہم
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود کی حمایت سے سعودی عرب میں نسل پرستانہ مہمات
جنوری
ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستانی روپیہ آج (بدھ کو) مسلسل نویں سیشن میں
ستمبر
ہمیشہ قوموں کو نقصان کیسے پہنچاتا ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ
جولائی