?️
اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ پیش کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں، فی لیٹر پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے سال کا استقبال کرنے میں مصروف عوام پر دیر رات کو اچانک مہنگائی کا بم پھوڑ دیا۔وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022 سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے ہو گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع رات 12 بجے سے کر دیا گیا، قیمتیں اگلے 15 روپے کیلئے طے کی گئی ہیں۔اس سے قبل اوگرا نے یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررکردی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا ثابت ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سال 2021 کے آخری ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں اور کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی سطح22 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ
مارچ
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
حماس جنگ بندی کیوں نہیں قبول کر رہی ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے حوالے سے اہم ترین
جون
صیہونیوں کا فلسطینی مزدوروں کے ساتھ سلوک
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی حکام کے ہاتھوں حال ہی میں مقبوضہ علاقوں سے
نومبر
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ دمشق؛ ریاض کو کیا فائدہ؟
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات منقطع ہونے اور سعودی عرب
اپریل
فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: فواد چوہدری
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی
مارچ
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی امریکی مدار سے نکل جائے گا: فوربس
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فوربس کے صحافی کینتھ ربوزا نے اپنی ایک رپورٹ میں ان
اپریل
ہمیں ملکر آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال
?️ 9 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا
جون