?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی جائے گی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہو گا۔مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اب 16 اپریل 2021 سے پیٹرول 108.56 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 110.76 روپے ہو گی۔
اسی طرح مٹی کا تیل 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 77.65 روپے میں دستیاب ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یکم اپریل کو بھی پیٹرول 1.55 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ
مئی
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
کیا ریاض اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کا اعلان کرنا جو بائیڈن کی بن سلمان سے ملاقات کی قیمت ہے؟
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب عبوری صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
جون
جولانی کی علمی خصوصیات کے بارے میں ترک تجزیہ کار کا نظریہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: جولانی کی شناخت کرنے کی کوشش، جس نے اب احمد
مارچ
ٹرمپ پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2024 کے صدارتی انتخابات کے
مارچ
امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے
دسمبر
احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں
اکتوبر
بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان کو ایک اور بڑے سیلاب
اگست