حکومت نے پورے ملک میں فوج تعینات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️

اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید  نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو فوج تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ایس او پیز نافذ کرنے کے لیے فوج کی خدمات لیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج ہمیشہ ملک میں سیلاب زلزلے سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔چنانچہ 23 اپریل کو وزیراعظم عمران کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ طے ہوا تھا کہ کووِڈ 19 ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی خدمات لی جائیں گی اور انہیں تمام صوبوں میں یہ ذمہ داری دی جائے اس لیے آج وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے کیوں کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں یومیہ ساڑھے3 سے 4 لاکھ کیسز سامنے آرہے ہیں ایسی صورتحال میں پاک فوج کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے تا کہ صحیح طور پر کووِڈ 19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جاسکے۔

خیال رہے کہ ملک کو کورونا وائرس کے تیسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور وبا کے پھیلاؤ میں شدت آتی جارہی ہے، اس دوران صرف اپریل کے مہینے میں 16دن یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی۔

دو روز قبل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کررہے ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عوام میں نہ خوف ہے اور نہ احتیاط کررہے ہیں اس لیے وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جس طرح کورونا وائرس کے کسیز میں جس طرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میری اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، ہم بار بار ایس او پیز کا کہتے ہیں پر لوگ اس پر توجہ نہیں دیتے لیکن صرف ماسک لگانے سے ہمارا 50 فیصد مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے عید تک عوام ایس او پیز پر عمل کرلیں تو شاید ہمیں وہ اقدامات نہیں اٹھانے پڑیں گے جو بھارت کو کرنا پڑا یعنی شہروں کا لاک ڈاؤن کرنا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی جس پر آج نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تاہم حیرت انگیز طور پر ان میں صوبہ سندھ شامل نہیں۔

مشہور خبریں۔

جنوبی غزہ میں صیہونی جنگی کشتیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بیت المقدس کی قابض حکومت کی کئی جنگی کشتیوں نے جمعرات

صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ہم اسرائیل کی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں:حماس

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی معاشرے کے اندر موجود

امریکہ نے مصر کو 4.69 بلین ڈالر کی فوجی برآمدات کی منظوری دی

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے محکمہ خارجہ نے مصری حکومت کو 4.69

خلیجی ممالک کے امریکہ پر اعتماد میں کمی، ایران کے ساتھ تعاون کی جانب رجحان: صیہونی اخبار

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک تفصیلی تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ

بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ

یورپ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ؛ درجنوں پروازیں متاثر، مسافروں کو شدید مشکلات

?️ 20 ستمبر 2025یورپ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ؛ درجنوں پروازیں متاثر، مسافروں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے