?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر تاریخ کی سنگین ترین غلطیوں کو دہرانے اور سقوطِ ڈھاکا سے کوئی سبق نہ سیکھنے کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ سقوطِ ڈھاکا وہ سانحہ تھا، جو عوامی لیگ کے مینڈیٹ کے ظالمانہ انکار، منظم جبر، اور مشرقی پاکستان کے عوام کے ساتھ ظالمانہ، سوتیلی ماں جیسے برتا ﺅکی وجہ سے پیش آیا تھا.
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر ردِعمل دیتے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملک سیکیورٹی، معیشت، سیاست اور معاشرتی لحاظ سے شدید تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور حکومت پرانی غلطیاں دہرا کر مختلف نتائج کی توقع رکھنے کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور اصلاحی اقدامات کرے. شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس طرح عوامی لیگ نے ایک بھاری اکثریت حاصل کی تھی، اسی طرح پی ٹی آئی نے بھی 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، مگر اسے آدھی رات کے بڑے انتخابی ڈاکے کے ذریعے اپنے مینڈیٹ سے محروم کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف کمزور بہانوں پر نااہلیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا، ساتھ ہی انہیں مخصوص نشستوں سے بھی محروم رکھا گیا، ایسا سب کچھ اس لئے کیا گیا کہ حکومت کو دو تہائی اکثریت مل سکے، تاکہ وہ ذاتی مفاد، جمہوریت دشمنی اور انتہائی متنازع آئینی ترامیم منظور کروا سکے.
انہوں نے کہا حیرت ہے کہ موجودہ حکمران کیوں 1971 کے اسی تباہ کن ماڈل کو دہرانے پر تلے ہوئے ہیں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسے کنٹرولڈ اور دھاندلی زدہ انتخابات کبھی بھی پی ٹی آئی یا اس کے بانی عمران خان کی مقبولیت کا حقیقی پیمانہ نہیں ہو سکتے، ایک ایسی مقبولیت جو اس وقت واضح ہو گئی تھی جب ان کے تمام سابق سیاسی حریف، ریاستی اداروں کی مدد سے ان کا راستہ روکنے کےلئے متحد ہو گئے تھے.


مشہور خبریں۔
کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید
ستمبر
اسرائیل کا وجود ختم ہونے والا ہے، اسرائیلی سینیر دانشور نے سنسنی خیز انکشاف کردیا
?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار
جون
نیویارک میں این پی ٹی کانفرنس کی ناکامی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نیویارک میں
مئی
اردن میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت امان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
نومبر
رونالڈو سعودی عرب کی تعریف کرنے کے بجائےانسانی حقوق کو اجاگر کرے
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے بارے میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو
جنوری
فواد چوهدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کے
ستمبر
سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ
جون
حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
دسمبر