حکومت نے اپوزیشن کی بات مان لی

اپوزیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر قیمتوں میں اضافے اور سینیٹ میں کھلی رائے شماری کے بارے میں متنازع صدارتی آرڈیننس سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

بعد ازاں اسپیکر نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے آئندہ اجلاسوں کی حکمت عملی اور قانون سازی سے متعلق امور اور قومی اہمیت کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این اے سیکرٹریٹ کے سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں اسپیکر اسد قیصر اور بابر اعوان نے اپنی ملاقات میں اپوزیشن کی درخواست پر اسمبلی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ‘اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ایوان کی کارروائی قومی اسمبلی میں طریقہ کار اور ضابطوں کے مطابق کی جائے گی’۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ کارروائی کو موثر انداز میں چلائیں اور ایوان میں سازگار ماحول کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی نہ تو جمہوریت کی خدمت ہے اور نہ ہی عوام کی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں قومی اہمیت اور قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 فروری کو حکومت کی جانب سے دوہری شہریت کے حامل افراد کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے اور سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کے لیے جمع کرائے گئے متنازع بل پر بحث کے دوران شور شرابہ اور اراکین اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھی گئی تھی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس موخر کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کشنر اور وائٹیکر کا غزہ  میں نسل کشی سے انکار 

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: جیرڈ کوشنر، ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد، جنہیں

ایران کے ساتھ جنگ ​​میں صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا؟

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ شروع ہونے کے

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے : حریت کانفرنس

?️ 15 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

سابق صیہونی عہدیدار: بالآخر شکست خوردہ حالت میں لبنان سے فرار ہو جائیں گے

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: صیونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں سیکورٹی اور خارجہ تعلقات

وفاقی کابینہ کا اجلاس

?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے

گوٹیرس کا اسرائیل پر لبنان کی فضائی حدود میں پروازیں بند کرنے کا مطالبہ

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اسرائیل سے فوری

سوڈان کی حالیہ خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو رہا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) کی تازہ ترین

تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 23 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے