?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کی ٹیکس مشینری نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے ڈھائی سال کے عرصے میں 75 ہزار 615 افراد کو ادا کی گئی 60 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے کی غیر ٹیکس شدہ غیر ملکی آمدن کا سراغ لگایا ہے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آفشور کمشنریٹ آف لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد کی جانب سے مختلف فری لانسنگ سروسز اور غیر ملکی گاہکوں کو اشیا کی فروخت سے پاکستانیوں کے اکاؤنٹس میں موصول ہونے والی رقم کی تحقیقات میں یہ کیسز سامنے آئے۔
سرکاری دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی گاہکوں نے پاکستانی افراد کو امریکی کمپنی ایم/ایس پائینیر انک کے ذریعے رقم ادا کی جو 22 ممالک میں سرحد پار ادائیگیوں سے منسلک ہے اور پاکستانی روپے سمیت 150 کرنسیوں کو سپورٹ کررہی ہے۔
یہ رقم بعد میں ان کے پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں جمع ہوجاتی ہے، یہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ٹیکس سال 2019، 2020 اور سال 2021 کے نصف حصے میں کی گئیں۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات کے لحاظ سے 75 ہزار 615 افراد کو ان کی غیر ملکی آمدن کے طور پر 60 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بھاری رقم ادا کی گئی۔تاہم ان ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز جن سے پردہ اٹھایا گیا ہے اس کا مجموعی تخمینہ تقریباً 10 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
اس سے نہ صرف ٹیکس بیس کا توسیع ملے گی بلکہ باقاعدہ غیر ملکی آمدن والے حقیقی ٹیکس دہندگان کی شمولیت کے نتیجے میں ملک میں جی ڈی پی کے لیے ٹیکس کی مجموعی شرح بھی بہتر ہوگی۔
ان میں سے 45 ہزار 12 افراد ٹیکس رول پر موجود نہیں ہیں یعنی ان کا کوئی قومی ٹیکس نمبر(این ٹی این) نہیں ہے جبکہ 30 ہزار 603 افراد ٹیکس رول پر رجسٹرڈ ہیں۔
تاہم اس کے باوجود رجسٹرڈ افراد میں سے صرف 17 ہزار 985 ریٹرن فائلر ہیں جبکہ 12 ہزار 618 نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں کوئی ریٹرن فائل نہیں کیا۔
مزید تفصیلا ظاہر کرتی ہیں پائنیر انک پاکستان میں حقیقی اعتبار سے موجود نہیں ہے، غیر ملکی کلائنٹس پاکستانی فرد کے امریکا میں موجود پائنیر اکاؤنٹ میں رقم دا کرتے ہیں جسے وہ شخص موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) کے پائنیر اکاؤنٹ سے جاز والٹ یا کسی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے نکال لیتا ہے۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ پاکستانی کلائنٹس پائنیر کے ذریعے بھیجی گئی غیر ملکی ترسیلات زر نکالنے کے لیے ایم ایم بی ایل کے علاوہ 27 پاکستانی بینکس بھی استعمال کرتے ہیں۔
اس ضمن میں آفشور ٹیکسیشن کمنشنریٹ ذوالفقار احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیوں غیر ٹیکس شدہ غیر ملکی آمدن کی ٹیکسیشن نہ صرف نئے ٹیکس دہندگان اور ریونیو کی مد میں قومی خزانے میں رقم شامل ہوگی بلکہ پاکستان میں نان ریزیڈنٹ کمپنی کی ادائیگیوں پر بھی ٹیکس لگایا جاسکے گا۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی: نیٹو کمانڈر
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:نیٹو کے ایک کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک
مئی
طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش
اکتوبر
برلن میں میناب کے پرائمری اسکول کے شہداء کی یادگاری نمائش کا انعقاد
?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہداء کی
اپریل
قطر اور پاکستان آبنائے ہرمز کے لیے مفاہمت نامے کی تیاری کر رہے ہیں کہ المیادین
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: نیٹ ورک المیادین کے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا
اگست
وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا اعلان
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) شہریوں اور کاروباری حضرات کو سرکاری خدمات ایک
ستمبر
اسرائیل نے فرانس کے لبنان سے انخلاء کے منصوبے کو مسترد کیا
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے
فروری
پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین
اگست
قحطی؛ یمنی عوام کے خلاف سعودی ہتھیار
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: جنگ کے تقریباً پانچ سال بعد یمن کے لاکھوں
مارچ