حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے ابہام کھل کر سامنے آئے جب ایک اہم وزیر نے 9 مئی کے بعد کے منظر نامے میں مذاکرات کے امکان کو صاف طور پر مسترد کردیا جبکہ ایک اور نے اشارہ دیا کہ اگر عمران خان معافی مانگیں اور توبہ کر لیں تو کوئی راستہ نکل آئے گا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے اگر وہ ’اصلاحی اقدامات‘ کریں، قوم سے معافی مانگیں، اپنی غلطی تسلیم کریں اور مستقبل میں 9 مئی جیسا کچھ نہ کرنے کا وعدہ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بدقسمت دن جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، سے پہلے حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ’اخلاص‘ کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں فریقین نے انتخابات کی تاریخ کے علاوہ تمام معاملات پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔

ادھر لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر بات چیت کرنے کا ماحول اور ایجنڈا ہوا کرتا تھا لیکن موجودہ ماحول مذاکرات کے لیے موزوں نہیں ہے، کوئی بھی عمران خان کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بات چیت نہیں کرنا چاہے گا۔

سعد رفیق غالباً اس سات رکنی کمیٹی کا حوالہ دے رہے تھے جسے سابق وزیراعظم نے ہفتہ کو مذاکرات کے لیے تشکیل دیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ کئی اختلافات کے باوجود ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی، حکومت نے بات چیت میں شامل ہونے کی کوشش کی اور دونوں فریقوں نے بیک وقت انتخابات سمیت متعدد امور پر اتفاق کیا۔

تاہم جب حکومت کی ٹیم نے عمران خان سے رابطہ کیا تو پی ٹی آئی کے سربراہ نے کسی بھی نکتے کو ماننے سے انکار کر دیا اور اب اس تمام تر غنڈہ گردی کے بعد بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

لاہور کے کور کمانڈر کی رہائش گاہ جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ یہاں 9 مئی کو ایک سانحہ پیش آیا۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقام پر ’محفوظ‘ قیمتی چیزیں، بشمول قائداعظم کا کمرہ، ان کی تحریری میز، اور ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ کو اس بدترین دن نقصان پہنچا اور جلا دیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز تنصیب کے تقدس کے بارے میں جانتے ہوئے بھی آتشزدگی میں ملوث تھے اور دعویٰ کیا کہ یہ آگ پیٹرول یا ماچس کی ڈبیا کی وجہ سے نہیں لگی بلکہ کیمیکل سے لگی تھی۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ’نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا اور ان کے ذہنوں میں برسوں سے نفرت کے بیج بوئے‘۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے خاتمے کے عین وقت خرطوم میں زوردار دھماکے

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ریپڈ ری ایکشن فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان اعلان کردہ

حوثیوں کے انتہائی ضدی ہیں: سی ان ان 

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج نے قابض اسرائیلی حکومت کا ساتھ

چین افریقہ میں سیکیورٹی کا نیا کھلاڑی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   چین سیاہ براعظم کو اپنے دیرینہ مغربی دوستوں اور سابق

صہیونی فوج کا جنین کو صحافیوں کی قتل گاہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پاس فلسطینی صحافیوں بالخصوص جنین میں نظر آنے

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ عطا تارڑ

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی شکست کی رپورٹ تیار کر لی ہے

?️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ  کی

اشرف غنی کا فرار افغان حکومت کے خاتمے کا باعث بنا: عبداللہ

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغانستان کی سپریم نیشنل مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین نے کہا

شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے

?️ 24 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے