حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی اچھی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل

?️

گجرات (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی جمہوری طریقے سے صدرِ پاکستان تبدیل ہونا جمہوری عمل ہے، صدر زرداری کی تبدیلی کے کوئی آثار بظاہر نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے سیاسی جماعتوں کا کوشش کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان آنے میں کوئی حرج نہیں، بچوں کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے ہی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہنما جے یو آئی نے کہا کہ پرویز الہٰی بانی پی ٹی آئی سمیت سب کا سیاست میں آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کردار ہونا چاہیے، آئین کو ماننے والی سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل کا حصہ رہنے دینا چاہیے، پی ٹی آئی سے سیاسی لڑائی تھی لیکن مفاہمت کو ترجیح دی، ہمارے تحفظات 2013ء اور 2018ء میں بھی تھے، کئی زیادتیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پی ڈی ایم بنی تھی، پیپلز پارٹی راستے میں چھوڑ کر چلی گئی، لوگ اپنے مفاد کے پیچھے دوڑ رہے ہیں، ان کے معاہدے سب کے سامنے ہیں، روزِ اوّل سے موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا، یہ آئینی حکومت نہیں، بلوچستان کے حالات پر دکھ ہے مگر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں۔

مشہور خبریں۔

کیلیفورنیا میں 40 ہزار افراد کا انخلاء، زہریلے مادے والے ٹینک میں دھماکے کا خطرہ

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ایک فیکٹری سے خطرناک کیمیائی مواد کے اخراج کے

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین باضابطہ طور پر پروازوں کا سلسہ شروع ہوگیا

?️ 6 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں)  متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین باضابطہ

ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں

عباس ملیشیا کا فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کا قتل، ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے شروع کردیئے

?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکن نزار

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی آن لائن نیوز ویب سائٹ وائے نیٹ کی

معاشرے میں بے راہ روی بڑھ چکی، ہم جنس پرستی پنپنے لگی، حنا خواجہ بیات

?️ 21 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ

پانی کےتنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز

?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پانی کے تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز

پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے