?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں قلعہ سیف اللّٰہ، کان مہتر زئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، ضلع ژوب اور آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولز کا قیام شامل ہے، ہر منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان 50، 50 فیصد شراکت کے تحت مکمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے، حکومتِ بلوچستان نے دانش اسکول کے لیے 50 فیصد حصہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دانش اسکول ملک کا سب سے بڑا فری بورڈنگ اسکول نیٹ ورک بن چکا ہے، پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں جو ایک سنگین قومی مسئلہ ہے، جب تک خواندگی کی شرح 90 فیصد تک نہیں پہنچتی ترقی ممکن نہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟ طارق فضل چوہدری
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سوال اٹھایا
دسمبر
عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق
جولائی
ٹرمپ سے ملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتی ہے:زلنسکی
?️ 16 اکتوبر 2025ٹرمپ سے ملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار
اکتوبر
شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی
?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں جلد انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف
فروری
اوسلو میں طالبان کے اجلاس کی نئی تفصیلات
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: اپنے پہلے دورہ یورپ کے دوران طالبان کے وزیر خارجہ
جنوری
ہمیں یقین ہے کہ ہم مردہ واپس آئیں گے: صہیونی قیدی
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے امریکی شہریت کے
اپریل
شام میں امریکی اڈے پر حملہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں
جنوری
سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل
جون