?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم تنظیم ( تحریک لبیک پاکستان) کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں،معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرےگی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ معاہدے کے تحت حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والےکارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا، کالعدم تنظیم کے مارچ کے شرکا آج رات تک دھرنا ختم کر دیں گے اور دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کےلیے کردار ادا کیا جب کہ حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔خیال رہےکہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والی کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن تین روز سے وزیرآباد میں موجود ہیں۔
کالعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے سبب گوجرانوالا اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے،حکومت سے معاہدے کے بعد مظاہرین نے سامان باندھ لیا ہے اور واپس اپنے شہروں کی جانب روانگی کی تیاری کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے عمران سے متعلق ’تشویشناک‘ افواہوں پر حکومت سے وضاحت مانگ لی
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی
نومبر
دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملہ
?️ 30 اکتوبر 2021 سچ خبریں: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے
اکتوبر
جنگ بندی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج
مارچ
نصراللہ ہمارے ساتھ کھیلنے کی طاقت رکھتے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے عرب امور کے تجزیہ
جولائی
آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا
اپریل
سعودی عرب کے شہر جدہ میں محلوں کی مسماری روکنے کی اپیل
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی شہریوں پر جدہ کے
اکتوبر
امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح
فروری
حکومت نگران وزیراعظم کیلئے موزوں ترین امیدوار کی متلاشی، قیاس آرائیاں عروج پر
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی مدت 2 ہفتوں سے بھی کم
اگست