?️
چارسدہ(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور ہم ایسا کبھی بھی نہیں ہونے دیں گے۔
چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم پھر نکلیں گے، اس بار حق نہ دیا گیا تو ہم چھین لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوروں اور امریکی غلاموں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے کہہ رہے ہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا الزام دہرایا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد سمیت ایک ایک کی تصویر آنکھوں کے سامنے ہے، ہم انہیں ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مردان اور لاہور کے 2 کارکن اللّٰہ کی راہ میں اور آزادی کی جدوجہد میں شہید ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ، شریف مافیا اور ظلم کرنے والے پولیس افسر نہیں بچیں گے، جب تک زندہ ہوں کسی صورت جہاد ختم نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں، ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللّٰہ نے جو قوم پر ظلم کیا ہے، اسے معاف نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ آپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، سپریم کورٹ سے کہہ رہے ہیں ہمارا حق دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ انہوں نے ختم کیا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ ہر وہ کام کریں گے، جسے کرنے کے لیے امریکا کہے گا، بھارت آزاد ہے اور یہ غلام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتہ کریں گے، یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد پہلی مرتبہ اسرائیل گیا ہے، پاکستانی ٹیلی وژن کا تنخواہ دار بھی وفد میں شامل تھا۔


مشہور خبریں۔
وفاق نے سندھ کا مؤقف تسلیم کیا، گندم پالیسی میں صوبائی حکومت کی کامیابی، مراد علی شاہ
?️ 22 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
اکتوبر
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس
ستمبر
لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ
جنوری
فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان کی بڑی کامیابی
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان نے
ستمبر
کورونا نے 150,000 ہندوستانی بچوں کو یتیم کر دیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی
جنوری
لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز سمیت دیگر کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
فروری
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ
جولائی