حمزہ شہباز کا گورنر پنجاب کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

?️

لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب  کے ’حربوں‘ سے پریشان ہوکر حمزہ شہباز نے ان کے خلاف آج (منگل) کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے فیصلہ کیا ہے، جس میں بلاتاخیر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے سے متعلق حکم دینے کی استدعا کی جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے نے اس امید سے یہ کیس واپس لاہور ہائی کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹیوں نے بھی ’وزیر اعلیٰ کے غیر آئینی انتخاب‘ کو چیلنج کرنے کے لیے آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔

مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی اتحاد کا ماننا ہے کہ حمزہ شہباز آئینی طور پر منتخب وزیر اعلیٰ نہیں ہیں کیونکہ ان کے مخالفین چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے حمایتی قانون ساز ’منصوبہ بندی‘ کے تحت ووٹنگ کے مرحلے سے جاچکے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے ڈان کو بتایا کہ حمزہ شہباز، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کریں گے کہ عدالت متعلقہ حکام کو ان کے عہدے پر حلف لینے کی ہدایت جاری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو ہدایت دی تھی کہ وہ 16 اپریل کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی ووٹنگ کروائیں، حلف برداری بھی عدالتی حکم کا حصہ ہے جس سے گورنر نے انکار کردیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ اپنے حکم کا نفاذ کرے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت درخواست گزار حمزہ شہباز ان کی حلف برداری سے انکار پر گورنر کے ’غیر قانونی‘ عمل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے وزیر اعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا جائے۔

اتوار کو گورنر نے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کی رپورٹ پر حمزہ شہباز کی درخواست پر حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے سامنے پیش کی جانے والی لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور ’حقائق‘ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی صداقت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

گورنر نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ’میں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھتے ہوئے سیکریٹری کی رپورٹ پر ان کا بیانیہ طلب کیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات اور دیگر حقائق کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد کروانے کے حوالے سے میرا ذہن تذبذب کا شکار ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے ڈان کو بتایا کہ وہ (آج) منگل کو گورنر کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب قانون کے مطابق یا اس کے خلاف ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ

فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں ، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت

?️ 27 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ

’جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے اور اس کی آزادی ختم کرنے کے مترادف ہے‘

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اسلام آباد

بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد

اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے

کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہی سپریم کورٹ

?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو دوران

واشنگٹن مہنگی جنگ کی دلدل سے باوقار طریقے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ایک چینی تجزیہ کار نے ایران پر حملے کم کرنے

خطے میں نہ جنگ نہ امن کی صورتحال ناقابل قبول ہے: قطر

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے خطے میں نہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے