اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کورونا کے سبب صورتحال مزید خطرناک ہونے پر مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ان کا کہنا ہے اگر ایک ہفتے میں کورونا کے معاملات صحیح نا ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن کا سوچنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دعا ہے کہ بھارتی عوام کو اس تکلیف سے نجات ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آکسیجن 90 فیصد زیر استعمال ہے، آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہو سکتی، کراچی میں کورونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے اموات میں بہت اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کو بھی طلب کریں گے، ایس او پیز پر آبادی 21 فیصد عمل کر رہی تھی،77 فیصد کورونا شہری علاقوں سے پھیلا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پریشان کن صورتحال ہے جہاں شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کراچی کا دورہ ملتوی کیا جو اچھی پیشرفت ہے، الیکشن کمیشن کو بھی کورونا کی صورتحال میں الیکشن ایس او پی بنانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی کورونا پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ مودی کی الیکشن مہم ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کورونا کی لہر اسی ہفتے نیچے آئے، مکمل لاک ڈاؤن کی وزیراعظم نے مخالفت کی ہے لیکن ایک ہفتے میں معاملات صحیح نا ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن کا سوچنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تراویح اور عید کے اجتماعات کو ایس او پیز میں رکھنا اہم ہو گا، اس معاملے میں علما ہماری قیادت اور رہنمائی کریں۔
صحت کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی صحت کارڈ لانا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے سندھ حکومت نے صحت کارڈ میں اپنا حصہ نہیں ڈالا، صحافیوں کو خصوصی پیکج کے تحت صحت کارڈ میں لا رہے ہیں، تمام صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
جولائی
نیتن یاہو اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان زبانی جنگ
اپریل
پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
مئی
غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین
اپریل
کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان
جولائی
آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم
جولائی
یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی
دسمبر
عراق میں ترک فوجیوں کی کوئی گنجائش نہیں؛عراقی پارلیمانی اتحاد
اپریل