?️
لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے تا ہم صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔اب تک پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 30 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440 اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی۔صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30 سال سے زائد عمر کے 4700 قیدی ہیں۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔ پنجاب کی جیلوں میں 24 ہزار 500 قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلامی مقدسات کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے حجاز پارلیمنٹ کا قیام
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:درجنوں سعودی کارکنوں نے لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے
فروری
غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو درپیش چیلنجوں نے
فروری
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف
دسمبر
وزیراعظم کی چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن
اکتوبر
جوزف عون کی جانب سے لبنان میں ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کا خیرمقدم
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: لبنان کے صدر عون نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون
جون
جاپان میں سیلاب اور طوفان کے باعث دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کا حکم
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:جاپان میں شدید سیلاب اور گرم طوفانی ہواؤں کے باعث کم
جون
حکومت نے پورے ملک میں فوج تعینات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
?️ 25 اپریل 2021اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید نے کورونا وائرس کا
اپریل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بحالی کی جانب گامزن
?️ 8 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے
اپریل