جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی

جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی

?️

لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے  تا ہم صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔اب تک پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 30 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440 اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی۔صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30 سال سے زائد عمر کے 4700 قیدی ہیں۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔ پنجاب کی جیلوں میں 24 ہزار 500 قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

 غزا پر صیہونی بمباری، سینکڑوں شہید اور زخمی – عالمی ردعمل  

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:غزا ایک بار پھر صیہونی جارحیت کی زد میں ہے۔

الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ

جوہری معاملات میں آگ سے نہ کھیلیں؛ چین کا جاپان کو انتباہ

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:چین نے جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں پر

سعودی فوجی مراکز کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں جاری 

?️ 7 اگست 2026سچ خبریں: ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح

پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے

اسپین میں ایران جنگ کے خلاف مظاہرے

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں:اسپین میں ایران کے خلاف جنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر

کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی

ایران جنگ کے اثرات؛ برطانیہ میں اہم کارخانے بند ہونے کا خطرہ، گیس کی قیمتیں بے قابو

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں کشیدگی کے باعث یورپ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے