?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’جیل بھرو تحریک‘ کے لیے پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے پھر نزدیکی جیلوں کو دیکھیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں سو، سوا سو لوگ اکٹھے ہوئے ہیں جن میں سے بھی اسی فیصد لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں کیونکہ ہمیں ورغلا کر لایا گیا ہے، مگر ان سب کو 30، 30 دن کے لیے نظربند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جارہا ہے،کسی کو کہیں تو کسی کو کہیں بھیجا ہے، آپ جیل میں جانا چاہتے ہیں ہم نے آپ کو جیل بھیجا ہے کہیں اور تو نہیں بھیجا بلکہ ہم تو آپ کو جیلوں کی سیر کرا رہے ہیں تاکہ آپ کو تمام جیلوں کے حالات پتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ (پی ٹی آئی) کو اگر جیلیں بھرنی ہیں تو لازم ہے پہلے ہم دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیکی جیلوں کو بھریں گے، لہٰذا ابھی تک تو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ کی جیلیں خالی ہیں اس لیے پہلے وہ بھریں پھر راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر جیلوں میں دیکھیں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کو کہہ رہے ہیں کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوا دیں، لہٰذا یہ بینچ فکسنگ ہے اور ہمارا مؤقف ہے کہ اس کی انکوائری کی جائے اور ازخود نوٹس لیا جائے اور اگر یہ غلط ہے تو اس کو سزا دی جائے کہ اس نے یہ تاثر کیوں دیا کہ ان کے کسی جج کے ساتھ تعلقات ہیں اور مرضی سے کیس لگواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک انکوائری اور آڈیو کی فرانزک نہیں ہوتی ہم کسی بھی معزز جج پر الزام عائد نہیں کریں گے۔
عمران خان پر حملہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس آدمی نے فائرنگ کی وہ موجود ہے مگر یہ لوگ اس کے بیان کی تردید بھی نہیں لاسکے کہ اس کے پیچھے کون تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر جس شخص کا الزام لگایا گیا اس کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور فائرنگ کی جگہ ایک ہی شخص موجود تھا جو کہ مذہبی طور پر متاثر تھا جس کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل مضحکہ خیز
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے ایک فوجی ماہر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت
جولائی
لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی
?️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت
اپریل
اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو
مئی
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی
اپریل
پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ
نومبر
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کو ایک بیان میں
اگست
اسلامی اتحاد کی صورت میں اسرائیل ترکی کے خلاف جنگ کر سکتا ہے: سابق وزیر اعظم
?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا ہے
مارچ
کوہاٹ؛ سی ٹی ڈی اور پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک
?️ 15 مارچ 2026کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سی ٹی ڈی اور
مارچ