?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات 2024 کے نتائج مسترد کردیے ہیں۔ جی ڈی اے اجلاس کے بعد سربراہ مسلم لیگ فنکشنل پیر پگارا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، میں نے کہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس کر لو تو اپنی فنکشنل لیگ کی سیٹس مل جائینگی۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے، یہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے نہیں کیا ہے، یہ آر اوز کا کام نہیں ہے۔ پیر پگارا نے کہ کہ عمران خان میرا رشتے دار نہیں ہے لیکن میں نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پورا صوبہ زرداری کو دینا تھا، ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں، یہ 2سیٹس بھی ہم واپس دے دیتے ہیں، جس ملک میں آپ کو عزت و انصاف نہ ملے تو پھر ہم پر امن احتجاج کریں گے۔ بعد ازاں جی ڈی اے نے 16 فروری بروز جمعے کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا۔
پیر پگارا نے کہا کہ ہم قانون کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینسز کو کوئی نہیں روکے گا، ہم کوئی خیرات کی سیٹس نہیں لیں گے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے ہم پر امن احتجاج کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ احتجاج کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ آپ سے ناراض ہو جائے گی؟ جس پر پیر پگارا نے جواب دیا کہ اگر بیٹا، باپ سے ناراض ہوتا ہے تو وہ بھی گھر چھوڑ جاتا ہے۔
اس موقع پر جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہم احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے، سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے، ہمارے دو ارکان اسمبلی حلف نہیں لیں گے، ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے کریں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ نثار درانی نے الیکشن کو سبو تاژ کیا ہے، اس نے زرداری کو پورا پورا فائدہ پہنچایا ہے، ہم عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ قبول نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لاڑکانہ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جن پر فائرنگ ہوئی انہی پر مقدمات قائم کردیے گیے ہیں، آج مرتضٰی جتوئی صاحب اور عرفان اللہ مروت کے خلاف انسداد دہشتگردی کےکیسز بنا دیے گئے ہیں۔
صفدر عباسی نے بتایا کہ پیر پگارا احتجاج کی قیادت کریں گے، ہم جی ڈی اے کو پیر صاحب کی قیادت میں آگے لے کر جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
?️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک
اپریل
’سپر مین‘ کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے ٹریلر بن گیا
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا
دسمبر
آئی ایم ایف کی ہدایات پر سیلابی نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار، نقصانات 700 ارب تک پہنچ گئے
?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف
اکتوبر
اسرائیل میں کسی بھی لمحہ خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے:صیہونی تجزیہ کار
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے اسرائیلیوں کی زندگیوں پر نیتن یاہو
فروری
جنگ زدہ شہر الفاشر کی صورت حال المناک ہے: اقوام متحدہ
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ایک وفد نے سوڈان کے شمالی دارفور
دسمبر
ٹرمپ کا ایسا بیان جس نے امریکہ کو حیران کر دیا: مجھے مہنگائی لپسند ہے
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز حالیہ مہنگائی
جون
حالیہ جنگ میں صیہونیوں کو ناقابل یقین نقصان
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے
نومبر
یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک
جون