?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق سینیٹ میں دیے گئے ان کے بیان کو ’سیاق و سباق سے ہٹ کر‘ پیش کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کچھ ’تکنیکی وجوہات‘ کے باعث ہوئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ سینیٹ کے فلور پر آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے میرا بیان ایک سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تھا جس میں، میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام رکھنے کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا جوہری پروگرام کسی بیرونی ڈکٹیشن کے بغیر ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے جسے کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے جوڑنا نہیں چاہیے۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ نہ تو آئی ایم ایف اور نہ ہی کسی ملک نے ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی شرط عائد کی اور نہ ہی پاکستان سے ایسا کوئی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے لیے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ایوان کی ہول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کرے گا، ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی
مارچ
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی
اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کا دعویٰ جھوٹ ہے: حماس
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: قابض افواج کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا عراق میں امریکی موجودگی کے بارے میں بیان
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراق
جولائی
بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے کشمیر مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، حریت کانفرنس
?️ 22 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی
دسمبر
مشیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی
دسمبر
یورپ غیر معمولی مہنگائی میں گرفتار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا
مئی
کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ
اپریل