جوہری ٹیکنالوجی پر یوکرین سے بات چیت کا الزام، پاکستان نے روس سے وضاحت طلب کرلی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے ساتھ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت کے روسی سینیٹر کے دعوے کا مسترد کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ روسی سینیٹر ایگور موروزوف کا پاکستان کے حوالے سے دیا گیا بیان سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہم ایسے سراسر غلط اور بے بنیاد بیان پر حیران ہیں، روسی سینیٹر کا بیان کسی دلیل کے بغیر اور پاکستان اور روس کے تعلقات کی روح کے منافی ہے‘۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم روس سے اس بیان پر وضاحت طلب کر رہے ہیں۔

قبل ازیں روسی سینیٹر ایگور مورزوف نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین اور پاکستان نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کی ٹیکنالوجی پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک وفد سے ملاقات کی۔

روسی سینیٹر نے یہ ریمارکس ’یوکرین میں جوہری اشتعال انگیزی: کس کو اس کی ضرورت ہے؟‘ کے عنوان سے ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیے۔

ایگور مورزوف نے استدلال کیا کہ یوکرین کی ’ڈرٹی بم‘ بنانے کی صلاحیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، یہ خطرہ ایک حقیقت ہے، تاہم مالی وسائل کی کمی ان کا بنیادی مسئلہ ہے‘۔

مزید برآں انہوں نے اس بات کو بھی مکمل طور پر خارج از امکان نہیں قرار دیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے برطانوی اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کی ہے۔

خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے پاکستان نے اس معاملے پر اپنی پالیسی میں توازن برقرار رکھا ہوا ہے، پاکستان کی جانب سے واضح طور پر یوکرین میں روسی کارروائی کی مذمت نہیں کی گئی ہے تاہم یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا جا چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

صبا قمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں زیر علاج

?️ 6 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنا نام کمانے والی

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے

کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ہفتے میں دو دن چھٹی کا اعلان

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت نے

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کر دی گئیں

?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری

امریکی فضا میں چینی بیلون

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے ملک کی فضا میں چینی

پاکستان کا دیگر ممالک جانے کے منتظر افغان مہاجرین کو فوری ویزا دینے پر زور

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ان افغان شہریوں کے لیے تیز رفتاری

نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے