جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کو کراچی میں درج مقدمے سے بری کردیا

?️

کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مقدمے سے بری کردیا۔

کراچی کے جمشید کوارٹرز تھانے کی پولیس نے’کوڈ ورڈز’میں اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی میں درج مقدمے کے سلسلے میں حسن نیازی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔

کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج حسان نیازی کو سٹی کورٹ پہنچایا گیا تو ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔

حسان نیازی کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ان کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ حسان نیازی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔

بعدازاں عدالت نے ملزم حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے سے بری کردیا۔

ان کے وکیل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جج نے کہا کہ چونکہ استغاثہ نے 196 کے تحت وزارت داخلہ سے ایف آئی آر درج کرانے کی اجازت نہیں لی اس کی وجہ سے مقدمہ ڈسچارج کردیا اور 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ حسان نیازی کے خلاف مقدمہ نجی شہری کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شکایت کنندہ محمد اقبال نے بتایا کہ وہ کراچی کی لسبیلہ کی محمد کالونی کا رہائشی ہے اور اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہے، وہ 26 مارچ کو اپنے گھر کے اندر سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک شخص مختلف وٹس ایپ گروپس اور ٹک ٹاکرز کو انٹرویو دے رہا ہے اور وارننگ دے رہا ہے کہ اگر ’خان‘ کو گرفتار کیا گیا تو کسی حاجی یا حافظ کی عزت نہیں کی جائے گی، دما دم مست قلندر ہوگا، ملک میں خانہ جنگی ہو گی۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ اسے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص حسان نیازی تھا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں کو ’بغاوت‘ پر اکسارہا تھا اور ملک کے دفاعی اداروں کے سابق اور موجودہ سربراہان کو ’کوڈ ورڈز‘ میں دھمکیاں دے رہا تھا۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل

طوباس میں صیہونی فوج کی حالت زار

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے

الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ بندش کو نتائج میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرنیٹ

جنگ بندی کے بارے میں صیہونی تجویز کیسی ہے؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صیہونی حکومت کی

حماس کا قیام امن کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ

?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ گزشتہ

امریکہ اسرائیلی فوج کے کمزور ہونے سے کیوں پریشان ہے؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل ریجن کے کمانڈر جنرل مائیکل

ترکی اور شام میں زلزلے کی خبروں کے سلسلہ میں مغربی میڈیا کا دوہرا معیار

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے عظیم زلزلے کی خبروں کو

عمران خان نے بھی وہی غلطی کی جو نوازشریف نے کی تھی:چوہدری پرویز الہیٰ

?️ 2 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے