?️
راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت تبدیل ہو چکی ہے، پاکستان کی مسلح افواج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، چیف آف آرمی سٹاف کو بہاولپور گیریژن میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بالخصوص ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورس نے خیرپور ٹامیوالی (کے پی ٹی) میں فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈفاسٹ ریزولو کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز)، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر کے وسائل اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کا باہمی انضمام شامل تھا، یہ مشق مسلح افواج کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے مستقبل کے میدانِ جنگ اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ چیف آف ڈیفنس فورس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، جہاں ٹیکنالوجی میں ترقی اس ارتقا کو آگے بڑھا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں تمام سطحوں پر فکری تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی پر مبنی چالیں جسمانی چالوں کی جگہ لے لیں گی اور جارحانہ و دفاعی آپریشنز کے طریقہ کار کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیں گی، اسی لیے پاکستان کی مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں، اس عمل میں جدت، مقامی تیاری (انڈیجینائزیشن) اور مطابقت بنیادی ستون رہیں گے۔
قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب (ایس ٹی پی) کا افتتاح کیا، جس کا مقصد بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں اور سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا ہے، انہوں نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا، جو معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کے عزم کا مظہر ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوجیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:بین الاقوامی معاہدوں میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد
فروری
وفاق کے ادارے فعال ہونگے مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی
?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا
مارچ
کابل دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 50
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے مغرب میں واقع علاقے سرکاریز
اگست
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کردی
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا
فروری
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
سمیر جعجع امریکہ اور اسرائیلی منصوبوں کے مطابق کام کررہے ہیں: لبنانی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ نے بیروت میں ہونے
اکتوبر