?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسلامی ممالک بشمول پاکستان نے اسرائیل اور بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا غزہ کی صورت حال بہت گھمبیر ہے، غزہ میں 16 ہزار شہادتیں ہو چکی ہیں اور 40 ہزار افراد زخمی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے، غزہ سارا تباہ ہو چکا ہے، غزہ میں کئی میڈیکل سہولیات فراہم کرنے والے ادارے تباہ ہو چکے ہیں، اسرائیل کو جواب دہ قرار دینا چاہیے، پاکستان کے اقوام متحدہ میں کردار کی تعریف کی گئی۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا پاکستان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر بھی کہا کہ اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جنگ بندی کی کوششیں کی، جنگ بندی کیلئے اسلامی ممالک بشمول پاکستان نے اسرائیل اور بین الاقومی برادری پر دباؤ ڈالا۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا سیز فائر معاہدے کے تحت 50 اسرائیلیوں کو حماس رہا کرے گا، معاہدے کے تحت اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، حماس کے پاس 250 اسرائیلی قیدی ہیں۔
ان کا کہنا تھا اردن اور مصر سے رابطے ہیں، انہیں کہا ہے کہ ہم زخمیوں کو پاکستان میں طبی سہولیات دینا چاہتے ہیں، مریض ائیر لفٹ کرنے کیلئے بھی اسرائیل کی اجازت درکار ہے، اسرائیل زخمیوں کی بھی اسکروٹنی کرتا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے کے تحت آج سے 4 روز کے لیے جنگ بندی ہوئی ہے۔
جنگ بندی کے دوران غزہ میں ہر روز امدادی سامان کے 200 ٹرک داخل ہوں گے جس میں ایندھن اور گیس بھی شامل ہو گا۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کی
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت شہباز شریف
جنوری
مزاحمت کے خلاف ہاتھا پائی میں آٹھ صہیونی فوجی ہلاک
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز کے دوران غزہ کے جنوبی اور
دسمبر
فلسطینی گروہوں کا اتحاد صیہونی دشمن پر فتح کی کلید ہے:ایرانی صدر
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے تمام فلسطینی گروہوں اور دھاروں کے اتحاد و
فروری
فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
فروری
نادرا کا چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
دسمبر
پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں
ستمبر
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
?️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے
نومبر