?️
جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، بارود سے بھری گاڑی کالج کے گیٹ سے ٹکرا دی، سیکیورٹی فوارسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان میں ایک تعلیمی ادارے میں کلیرنس آپریشن کے دوران کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ابتدائی کوشش میں حفاظتی سیکیورٹی کو توڑنے کی، تاہم یہ کوشش سیکیورٹی فورسز کے چوکنا ہونے اور پختہ کارروائی کی بدولت ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں مرکزی دروازہ گر گیا اور قریبی انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے بعد دہشتگرد تعلیمی ادارے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور کالج کے انتظامی بلاک میں محصور کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپنی غیر متزلزل بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق تھا۔
فتنۃ الخوارج کی اصطلاح ریاست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کالج کے اندر دہشت گرد اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں رابطے میں تھے اور ہدایات حاصل کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو افغانستان میں موجود ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ یہ خوارج، جو بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھتے ہیں، ایک بار پھر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کو دہرانے کی کوشش کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تازہ حملہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کیا گیا، جو اپنی دہلیز پر معیاری تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بلکہ اپنی کمیونٹی کے لیے بھی بہتر مستقبل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ سال کے دوران خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب ٹی ٹی پی نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کی اور سکیورٹی فورسز، پولیس، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کا وعدہ کیا۔


مشہور خبریں۔
امت اسلامیہ کی حفاظت کے لیے امام خمینی کا ایک بےنظیر کارنامہ
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب کی فتح کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور
اکتوبر
دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں
مئی
کیا اوپیک پلس کے فیصلے سے سعودی عرب اور امارات کے تعلقات میں اختلافات پیدا ہوں گے؟
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: Arabi21 نیوز تجزیاتی ویب سائٹ نے برطانوی اخبارات گارڈین اور
اکتوبر
ٹرمپ سے ملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتی ہے:زلنسکی
?️ 16 اکتوبر 2025ٹرمپ سے ملاقات روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار
اکتوبر
فلسطینیوں کی اقوام متحدہ میں صیہونیوں کے خلاف شکایت
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی
جنوری
مزاحمتی تحریک فلسطینیوں کی ڈھال ہے:حماس
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی میں
فروری
وزیر اعظم کی پی آئی اے کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے
جنوری
غزہ کے خلاف شدید فضائی اور زمینی حملوں کی لہر
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے
جون