?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
ضلعی پولیس کے مطابق آرمی پبلک اسکول فار گرلز میں پیرنٹس ڈے کی تقریب کے دوران نامعلوم عسکریت پسندوں نے قریب میں موجود پہاڑ پر سے فائرنگ کی، حملے کے وقت اسکول میں موجود طلبا، والدین، عملہ اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت مستی خان کے نام سے ہوئی ہے، متوفی اسکول کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اسے گولی لگی جب کہ واقعہ میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو حملہ آور پاکستان-افغانستان کے سرحدی علاقے کی جانب فرار ہو گئے۔
اس واقعہ نے 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی یادیں تازہ کر دیں، واقعہ کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انہوں نے مستقبل میں کسی سانحے سے بچنے کے لیے اسکول کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ۔
عسکریت پسند علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ 40 روز کے دوران اعظم ورسک پولیس اسٹیشن پر 6 حملے کیے جن میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
عسکریت پسندوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر سرحد کے ساتھ واقع رگزئی اور خان کوٹ تھانے خالی کر دیے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 28 نومبر کو ریاست کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھر میں حملے کرنے کے اعلان کے بعد سے علاقے میں لڑکیوں کے اسکول پر یہ پہلا حملہ تھا۔ ایک بیان میں کالعدم تنظیم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں، لکی مروت اور صوبے کے دیگر اضلاع میں اس کے لوگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔
گزشتہ سال اگست میں کابل میں اقتدار میں آنے کے بعد افغان طالبان نے حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کی جس کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی، تاہم، یہ معاہدہ حملے روکنے میں ناکام رہا جب کہ ملک میں اس کے بعد سے حملوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابی عمل کا حصہ نہیں
?️ 17 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جماعت
ستمبر
نعیم قاسم: اسرائیل کے ساتھ صف بندی کرنا ایسا ہے جیسے جہاز پنکچر ہو جائے اور سب ڈوب جائیں
?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تل ابیب
دسمبر
ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں
ستمبر
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم
?️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا۔ عظمی بخاری
?️ 18 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
مغربی کنارے میں 2 دن میں 140 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف
اپریل
عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس
مارچ