جنوبی وزیرستان: لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، ایک شخص جاں بحق

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)  جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

 ضلعی پولیس کے مطابق آرمی پبلک اسکول فار گرلز میں پیرنٹس ڈے کی تقریب کے دوران نامعلوم عسکریت پسندوں نے قریب میں موجود پہاڑ پر سے فائرنگ کی، حملے کے وقت اسکول میں موجود طلبا، والدین، عملہ اور سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت مستی خان کے نام سے ہوئی ہے، متوفی اسکول کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اسے گولی لگی جب کہ واقعہ میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو حملہ آور پاکستان-افغانستان کے سرحدی علاقے کی جانب فرار ہو گئے۔

اس واقعہ نے 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی یادیں تازہ کر دیں، واقعہ کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انہوں نے مستقبل میں کسی سانحے سے بچنے کے لیے اسکول کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ۔

عسکریت پسند علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ 40 روز کے دوران اعظم ورسک پولیس اسٹیشن پر 6 حملے کیے جن میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

عسکریت پسندوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر سرحد کے ساتھ واقع رگزئی اور خان کوٹ تھانے خالی کر دیے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 28 نومبر کو ریاست کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھر میں حملے کرنے کے اعلان کے بعد سے علاقے میں لڑکیوں کے اسکول پر یہ پہلا حملہ تھا۔   ایک بیان میں کالعدم تنظیم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں، لکی مروت اور صوبے کے دیگر اضلاع میں اس کے لوگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں کابل میں اقتدار میں آنے کے بعد افغان طالبان نے حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کی جس کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی، تاہم، یہ معاہدہ حملے روکنے میں ناکام رہا جب کہ ملک میں اس کے بعد سے حملوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیر اعظم کا ردعمل

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر

کیف میں جنگ نے شدت پکڑی: الجزیرہ

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی کہ روسی افواج

جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس کو خط، عوامی رائے کو دبانے کیلئے سپریم کورٹ کے استعمال پر اظہار افسوس

?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے

فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف

اسرائیلی فوجی کمانڈر کے درمیان لبنان کے بارے میں بات چیت

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: اناطولیہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان

عراقی انتخابات کے نتائج اور پارلیمانی نشستوں کی تقسیم 

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں پارلیمانی انتخابات 21.4 ملین eligible voters میں سے 12

ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے

حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں:سی این این

?️ 25 اگست 2025حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے