جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

🗓️

خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگارا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مارٹر فائر سمیت فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زد میں آکر میں دو بچے شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے 13 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے دیرونی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دوسرا آپریشن میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں کیا جہاں خودکش حملوں میں ملوث ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اس سے قبل بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 4 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 22 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟

🗓️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے

شمالی شام میں دھماکہ؛متعدد افراد ہلاک اور زخمی

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ رقہ میں ایک

سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کا ریفرنس بھجوانے کا اعلان

🗓️ 14 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ریفرنس بھجوانے

پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ

🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی

پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

🗓️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور

ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی

🗓️ 14 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ شائستہ لودھی نے

متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:چیئرمین سینٹ

🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ

سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

🗓️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے