جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کےخلاف آپریشن، 13 خارجی دہشتگرد ہلاک

🗓️

وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فورسز کی کارروائی میں 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 دسمبر کی رات پاک۔افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلایا، کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں خیبر سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی بھی شہید ہو گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغان عبوری حکومت سے مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضا کرتا چلا آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسد عمر کا لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل

🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی

بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین

شمالی کوریا کا ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کا تجربہ، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

🗓️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے

نئے ٹریول بین کے باعث پاکستانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کا امکان

🗓️ 6 مارچ 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹریول بین کے

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل

🗓️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی

مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام

لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی

🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس

آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

🗓️ 28 جنوری 2021آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے