جنرل فیض حمید ے دورہ کابل کی تفصیلات سامنے آگی ہیں

آئی ایس آئی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان طالبان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل میں طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار سے بھی ملاقات کی۔
سربراہ آئی ایس آئی کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات میں کابل ائیرپورٹ کو فعال کرنے میں مدد کی پیشکش کی جس پر ہم نے بردار اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنا نظامِ عمل ترتیب دینا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید کی سربراہی میں آنے و الے وفد نے ڈیور ندلائن کی حفاظت اور جیلوں سے بھاگنے والے قیدیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پاکستانی وفد کو ان خدشات کے جواب میں سرحدوں کی حفاظت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ،نہ ہی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ۔امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہو جائے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے ان کے شکر گزار ہیں ۔
پاکستانی وفد نے ہم سے سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی۔پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ افغانیوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے۔ چین نے ہمیں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔افغانستان عالمی برادری سے تجارتی تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔چین کی اقتصادی منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔کاسا منصوبے میں طالبان کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔سی پیک میں حصہ دار بننے کے خواہاں ہیں۔چاہتے ہیں اقتصادی منصوبوں میں شراکت دار بنیں۔سی پیک کے لیے افغان سرزمین دستیاب ہے، حالات سازگار ہیں۔چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا دورہ چین کا اصلی مقصد کیا ہے ؟

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق،

غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے بچوں کی شرح کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کا انکشاف

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے

عکاظ: اسرائیل کا ہدف عرب ممالک پر مکمل تسلط ہے، ان کے ساتھ معمول پر لانا نہیں

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی اخبار عکاظ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ

او آئی سی اجلاس افغانستان کی بقاء کے لئے بہت اہم ہے: وزیر خارجہ

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

اسرائیلی حکومت کا غزہ سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کا منصوبہ

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیر داخلہ اٹمر بن گوبر نے علیحدگی

صیہونی بمباری جاری رہی تو کیا ہوگا؟ فلسطینی مجاہدین کا اہم اعلان

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ (حماس کی عسکری شاخ) کے ترجمان نے اعلان

ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی حکام تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے موقف کے برعکس، ایران کا حملہ حساب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے