?️
کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی ذاتی مفاد یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک بڑے مقصد کے لیے بنی ہے، جماعت اسلامی بذات خود مقصد نہیں بلکہ ہم پورے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے ملک میں چہرے اور جھنڈے بدلتے رہے ہیں لیکن عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک دینی اور سیاسی تحریک ہے اور جو دعوت جماعت اسلامی دیتی ہے وہ اصل دین کی نمائندہ ہے، انہوں نے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کو غیر جمہوری اور اختیارات سلب کرنے والا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین عوام کو مزید کمزور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار مل جل کر ہوتی ہے اور ایف بی آر کو پیش کیے گئے اثاثوں اور حقیقی لائف سٹائل میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، عوام سے سالانہ 2200 ارب روپے صرف کیپیسٹی چارجز کے نام پر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ ہر بڑی سیاسی جماعت میں آئی پی پیز مافیا موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھایا کہ آئی پی پیز سے کیے گئے ظالمانہ معاہدوں کا حساب کون دے گا؟
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں ناموں کے ساتھ پل اور منصوبے بنائے جاتے ہیں جیسے یہاں بادشاہی نظام رائج ہو جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پورے ملک کا نظام چند لوگوں کے ہاتھ میں ہے، ظالمانہ نظام کو بدلنے کی جدوجہد دین کا تقاضا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیدا ہونے والا بچہ آقا اور 40 سال تک محنت کرنے والا شخص غلام بن جاتا ہے جبکہ انگریز کا بنایا ہوا بیوروکریسی کا نظام آج بھی ہم پر مسلط ہے، اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں مگر مخصوص مائنڈ سیٹ بنا کر لوگوں کے ذہنوں کو قابو کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
روپے کی بے لگام گراوٹ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.09 روپے مزید مہنگا
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری
اگست
یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے بحران پر سعودی حکومت نے اپنے پہلے سرکاری ردعمل
مارچ
کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی
اکتوبر
سانحہ مری کی انکوائری کمیٹی سے متعلق انکشاف ہوا ہے
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سانحہ مری کی انکوائری کمیٹی سے متعلق انکشاف
جنوری
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
روس سے رعایتی قیمت پر توانائی حاصل نہیں کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے روس
دسمبر
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل قانون بن گیا
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی
مئی