لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کر لی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کی۔
عدالت نے عمران ریاض کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر اس مقدمے میں رہائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔
اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
جبکہ 23 فروری کو لاہور کی ضلع کچہری نے کرپشن کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
یکم مارچ کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
تاہم، اسی روز پولیس نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس میں عمران ریاض خان کو طلبی لگوا کر انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے انسانی امداد کے بجائے سوڈان کو کیا دیا؟
اگست
پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں‘ میں صوابی کا پختون ہوں جس کو عمران خان نے عزت دی:اسد قیصر
جنوری
پاکستان، چین کے درمیان پائیدار، کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیر خزانہ
اکتوبر
علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
فروری
کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
نومبر
عراق کا قرض کتنا ہے؟
جنوری
اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں،عمران خان
دسمبر
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
اکتوبر