جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران ریاض کی زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

میڈیا کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئےچیف جسٹس سے درخواست کسی اور بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنےکی سفارش کردی۔

یاد رہے کہ 1 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا، عمران ریاض نے گزشتہ روز زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔

اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے نکلے تو پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اس کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت توڑ پھوڑ، جلاؤ، گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونی قیدی کا جنازہ صیہونیوں کے حوالے کرنے کا اعلان

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان

عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

?️ 7 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیاں کے

اسلامی جہاد کا مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی تجاوزات پر انتباہ

?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں: فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی

علی امین گنڈاپور کی نامزد وزیراعلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

?️ 9 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نامزد وزیراعلی

پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم

?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ترکیہ فضائی حدود اسرائیلی صدر کے طیارے کے لیے بند 

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے

سہیل آفریدی ایک بار پھر وفاق اور پنجاب حکومت پر برس پڑے

?️ 10 جنوری 2026حیدرآباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ایک بار پھر بقایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے