🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس پاکستان نوٹی فکیشن نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کا مشورہ دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس فوری نوٹی فکیشن جاری ہونا چاہیئے، وکلاء تنظیموں کو پانچ چھ دن کا نوٹس دیں اور اگر جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تو لانگ مارچ کرنا چاہیئے اور اپوزیشن جماعتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ جو کوشش ہے ترمیم لانے کی یہ خوفناک کوشش ہے، ابھی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئینی ترمیم کو روکا جائے، وکلاء اس وقت پاکستان میں اس بات پر متحد ہیں کہ آئینی ترمیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے لیکن بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء کی نمائندگی بالکل بھی نہیں ہو رہی، اس وقت عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں ان کی مقبولیت پر کوئی سوال نہیں ہے، اسمبلی فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ اسمبلی عوام کی نمائندگی بالکل بھی نہیں کررہی۔
ادھر جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے پاکستان کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں لیکن جسٹس منصور علی شاہ کی تعنیاتی کو وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازعہ بنا رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے مطلوبہ ایم این ایز کی تعداد نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس نوٹی فیکشن ان کے حلف سے پہلے جاری ہو گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے
مئی
تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو
اپریل
سی آئی اے چیف کی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
اکتوبر
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
کون سا لیڈرہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا: شیخ رشید
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک
جنوری
چینی صدر کی طالبان سفیر کے ساتھ ملاقات
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سرکاری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے
جنوری
کورونا: ملک بھر میں کوروناسے مزید 41 اموات
🗓️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،
فروری
یوکرین کے بحران میں امارات اور سعودی عرب کے درمیان الگ ڈیل کی کہانی
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر متحدہ عرب
مارچ