?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ گھر پر آئیسو لیٹ ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں گذشتہ روز اسپتال بھی لایا گیا،ڈاکڑز کی جانب سے قاضی فائز عیسی کا معائنہ کیا گیا،دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی و انکی اہلیہ کا کویڈ19 ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اللہ تعالی سے انکی جلد صحتیابی کی دٴْعا کیلئے دٴْعا کرتے ہوئے ان کے لئے خیر سگالی و نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مزید براں ہماری اطلاعات کے مطابق الحمدوللہ جسٹس قاضی فائز عیسی نہایت پرعزم و حوصلے سے ہیں اور اللہ تعالی کی رحمت و شفاعت سے مطمئن ہیں انھیں پورا یقین ہے وہ اس آزمائش و کورونا کے عارضے سے جلد نبر آزما،صحتیاب ہوکر جلد اپنی معمولات زندگی شروع کرسکیں گے۔ ہماری،مسلمہ اٴْمہ سمیت پوری قوم کی دعائیں و نیک تمنائیں جسٹس قاضی فائز عیسی و ان کی اہلیہ کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالی انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے انہیں صحت و تندرستی و زندگی دے۔
واضح رہے کہ مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 904، سندھ میں 3 لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، بلوچستان میں 30 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935، اسلام آباد میں 86 ہزار 602 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مشہور خبریں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان
ستمبر
امریکہ کی انصاراللہ سے تعلق کے الزام میں نو کمپنیوں اور تین افراد پر پابندیاں عائد
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے تین افراد، نو کمپنیوں اور ایک تجارتی
فروری
بائیڈن کو مہنگائی کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ امیر ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے ایک سینئر قانون ساز نے پیر کی
جون
شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور
نومبر
پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ
جون
مریم اورنگزیب کا ایف آئی اے سے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے
جنوری
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
چین اور جنوبی کوریا کی دوستی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چین کے سربراہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ملک اور
جولائی