جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے درج مقدمات کے خلاف سماعت پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی دخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات میں اینٹی کرپشن کو لکھا ہوا ہے۔

ہم نے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے تفصیل جمع کرا دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست میں ایسی چیز تو نہیں جس پر لارجر بینچ بنایا جائے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ چاتے ہیں لاہور ہائیکورٹ بلوچستان کے آئی جی کو بھی حکم جاری کرے۔انہوں نے بلوچستان کے آئی جی کو فریق بنا کر درخواست دائر کی۔

لاہور ہائیکورٹ آفس نے بھی اس پر اعتراض نہیں لگایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے عمران خان پر 55 کیسز تھے جب تفصیل آئی تو 124 کے قریب تھے۔یہ لوگ مزدوروں کو گرفتار کر رہے ہیں، 800 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے استدعا کی کہ عدالت اس پر لارجر بینچ بنا دے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانون میں تمام راستے موجود ہیں ، آپ قانون کے مطابق چلیں۔فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ جب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج ہو گا تو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے آگاہ کرنا ہو گا،اس طرح نہیں ہو سکتا کہ مزیم نواز کیلئے الگ قانون ہو اور دوسروں کے لیے الگ قانون، وکیل نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

بعدازاں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ اب اسے لارجر بینچ کے پاس بھجوا دیتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

مشہور خبریں۔

A Digital Media Startup Growing Up With Millennial Women

?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا آئندہ 10 روز میں یوسی انتخاب لڑنے کا اعلان

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر

Bank Indonesia to issue cross-border QR code payment regulation

?️ 19 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 26 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کردی جائے گی

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ

ایرانی فتاح نے اسرائیل اور مغرب کو انگاروں پر لوٹا دیا:پاکستانی میڈیا

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کاہے: سربراہ مجلس وحدت المسلمین

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے