جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے دن سے ہوگا۔

جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی لا کالج ملتان سے 1984 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔

وہ 1987 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2001 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، انہوں نے 2001 میں ملتان میں ظفر لا چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011 میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے 2019 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔

انہیں نومبر 2024 میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سربراہ بنایا گیا تھا، جبکہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے عہدے استعفی دے دیا تھا۔

دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد 27ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئینی ترمیم پر دستخط کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 7 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ

وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے

صہیونیوں کے المعمدانی ہسپتال پر دوبارہ حملہ کرنے کا امکان

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 140

آزادی کی تحریکوں کو ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا: کشمیری رہنما

?️ 24 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں

نواز شریف کی وطن واپسی تاریخی بنانے کیلئے شہباز شریف، مریم نواز سرگرم

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں ماہ 21 اکتوبر کو سربراہ مسلم لیگ (ن)

ایران کے خلاف جنگ ایپسٹین کا غصہ ہے: امریکی عوام

?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو ایپسٹین کے

بن سلمان کے لیے ٹرمپ کا جانشین

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:حالیہ دہائیوں میں سعودی تیل کے ڈالر وں کی وجہ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے