?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد انصاف کی فراہمی کو جلد ممکن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور ججز کو انصاف پسند ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ججز عدالت میں انصاف فراہم کرتے ہیں نہ کہ شاہی دربار میں اور ان کا کام ذاتی انا کی تسکین نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بارکی سیاست خدمت کی ہونی چاہیے اور معصوم بچوں کو ڈھال بنا کرجلسے نہیں کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کرمسائل کا حل نکالیں اور ایک شخص کے مفاد کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ وزیر قانون نے خیبرپختونخوا کے صوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو سزا ملی ہے تو رجوع عدالت سے کیا جائے اور کہا کہ کبھی دارلخلافہ پر چڑھائی نہیں کی گئی۔ اعظم نذیرتارڑ نے ملک کی بہتری اورخوشحال پاکستان کے قیام کے لئے سب کو مل کرکام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ ینگ لائرزکیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
10 ماہ میں 2 ہزار801 انٹیلیجنس آپریشنز میں 341 دہشت گرد مارے گئے، وزارت داخلہ
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جنوری 2024
دسمبر
سعودی اتحاد نے یمنی معیشت کو 160 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کی
جون
پاکستان کسی کیمپ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
پلاننگ کمیشن سے این او سی نہ ملنے پر آئی ٹی کے 2 بڑے منصوبے تاخیر کا شکار
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پلاننگ کمیشن سے تاحال این او سی کا
ستمبر
لاوروف کا امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے پر ردعمل
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا
اکتوبر
بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ
اپریل
سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری، تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی
?️ 23 نومبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ
نومبر
عمران خان کوچھوڑنے والےکا مستقبل ہی ختم ہو جائے گا:فوادچوہدری
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
فروری