جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی  کہا کہ سال 2018 میں جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی ، اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس کے اثرات نظر آ رہے ہیں ، اکانومسٹ اوربلوم برگ جیسے ادارے ملکی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں کیوں کہ کورونا کے باوجود معیشت 5.3 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے ، 5 فیصد گروتھ کی بات آتی ہے تو اپوزیشن کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے ، اپوزیشن 100جتن کرلے ہمیں ذرا بھی گھبراہٹ نہیں ، خوب جانتاہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کی ڈائریکشن تبدیل ہورہی ہے ، تنقید برائے تنقید سے ملک میں مایوسی پھیلتی ہے ، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی ، عدلیہ آزاد نہیں ہوگی توجمہوریت کا تحفظ نہیں ہوسکتا۔

قبل ازیں سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی مالیات بل کی منظوری سے حکومتی صفوں میں انتشار کا ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا،اپوزیشن مجوزہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ، ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، مجھے نہیں لگتا حلیف ہمیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے چھوڑیں گے ، ہماری کوشش ہوتی ہے حلیفوں کی توقعات پر پورا اتریں ، تحریک انصاف کے ووٹرز عمران خان سے الگ نظریے والے شخص کو قبول نہیں کرے گا ، اسٹیٹس کو ہمارے راستے کی دیوار ہے،امید ہے جلد یہ دیوار ٹوٹے گی ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اہم اختیارات ابھی بھی آصف زرداری کے پاس ہیں، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم میں دباؤ محسوس کیا ، نیب اصلاحات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر اپوزیشن نیب قانون کو ملیا میٹ کرنا چاہتی ہے ، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی ریاست کے لیے تھی حکومت کے لیے نہی ں، جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے بھی فیڈریشن مضبوط ہو گی۔

مشہور خبریں۔

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:  چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب

امریکا آبنائے ہرمز میں کیوں اکیلا رہ گیا؟”؛ امریکی بالادستی کے زوال کی ایک داستان

?️ 16 مئی 2026 سچ خبریں: ایک عرب زبان کے میڈیا نے آبنائے ہرمز کے گرد

گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘

?️ 7 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) موسم کی صورتحال بتانے والے ماہرین نے پہلے ہی

امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن

یمن میں سعودی اتحاد کی مسلسل شکست کے بعد امریکہ کی براہ راست مداخلت

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے شہر میں امریکہ کے بنائے ہوئے سعودی اتحاد کی

اسرائیل کے دفاعی ادارے کے اربوں ڈالر کیسے ضائع ہوئے؟

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: مزاحمتی محاذوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں اور

لبنان کا الیکشن امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا منظر تھا: باسل

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کی الطیار الوطنی الحر پارٹی کے سربراہ جبران باسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے