اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کہا کہ سال 2018 میں جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی ، اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس کے اثرات نظر آ رہے ہیں ، اکانومسٹ اوربلوم برگ جیسے ادارے ملکی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں کیوں کہ کورونا کے باوجود معیشت 5.3 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے ، 5 فیصد گروتھ کی بات آتی ہے تو اپوزیشن کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے ، اپوزیشن 100جتن کرلے ہمیں ذرا بھی گھبراہٹ نہیں ، خوب جانتاہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کی ڈائریکشن تبدیل ہورہی ہے ، تنقید برائے تنقید سے ملک میں مایوسی پھیلتی ہے ، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی ، عدلیہ آزاد نہیں ہوگی توجمہوریت کا تحفظ نہیں ہوسکتا۔
قبل ازیں سماء نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی مالیات بل کی منظوری سے حکومتی صفوں میں انتشار کا ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا،اپوزیشن مجوزہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ، ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے، ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، مجھے نہیں لگتا حلیف ہمیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے چھوڑیں گے ، ہماری کوشش ہوتی ہے حلیفوں کی توقعات پر پورا اتریں ، تحریک انصاف کے ووٹرز عمران خان سے الگ نظریے والے شخص کو قبول نہیں کرے گا ، اسٹیٹس کو ہمارے راستے کی دیوار ہے،امید ہے جلد یہ دیوار ٹوٹے گی ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اہم اختیارات ابھی بھی آصف زرداری کے پاس ہیں، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم میں دباؤ محسوس کیا ، نیب اصلاحات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر اپوزیشن نیب قانون کو ملیا میٹ کرنا چاہتی ہے ، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی ریاست کے لیے تھی حکومت کے لیے نہی ں، جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے بھی فیڈریشن مضبوط ہو گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئے گا: معید یوسف
جون
وزیر اعظم نے خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار کر لیا
اگست
ترکی کی حکمراں جماعت آئین میں تبدیلی کی خواہاں
مئی
سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصل
اپریل
پینٹاگون کا امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کے امکان پر انتباہ
مئی
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہارتشویش
اپریل
پی ایل او نے بستیوں کی تعمیر پرکیا امریکہ اور صیہونی حکومت کو خبردار
جون
صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی
مئی