جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔

چابان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید اچھی خبریں سننےکو ملیں گی، معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، چند ماہ پہلے مہنگائی 38فیصد تھی، ن لیگ کی حکومت میں 3 فیصد تک آگئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، پنجاب کے ہسپتالوں میں دوائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں دنیاکا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب شروع کیا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں تاکہ پنجاب صاف ہو، جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنا کر نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا، ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال نواز شریف کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، شہباز شریف صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرکے ملک کو مسائل سے نکال رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ گھر غریبوں کو بنا کر دیں گے، دسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل ہوجائیں گے۔

مشہور خبریں۔

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

?️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

پاکستانی اشرافیہ کی نظر میں تہران-ریاض معاہدے کی اہمیت

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی پڑوسی کی حیثیت سے پاکستان نے

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف

گوگل نے  صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا

?️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست مسترد

?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے

?️ 7 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔تفصیلات

صہیونی ریاست میں میرے شوہر کے خلاف سازش ہو رہی ہے؛سارہ نیتن یاہو کا انکشاف 

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:سارہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ

ایتھلیٹوں کے صیہونیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر صیہونی حکام سیخ پا

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:ایتھلیٹوں کے ذریعہ صیہونی کھلاڑیوں کےب ائیکاٹ کی وجہ سے بڑے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے